دوست کے ساتھ نہر عبور کرنے کی شرط لگانے والا طالب علم ڈوب کر جاں بحق

دوست کے ساتھ نہر عبور کرنے کی شرط لگانے والا طالب علم ڈوب کر جاں بحق
دوست کے ساتھ نہر عبور کرنے کی شرط لگانے والا طالب علم ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) اپر جہلم نہرمیں طالب علم نےدوست سے نہر عبور کرنے کی شرط لگا کرچھلانگ لگا دی،ڈوبنے پر باقی چار طالب علم موقع سے فرارہو گئے،نہر کنار ےطالب علم کے کپڑےجوتے اور بیگ پڑا رہ گیا۔
 جیو نیوز کے مطابق پہلے نہر عبور کرنے کی شرط طالب علم کی جان لے گئی، گجرات میں طالب علم نے شرط پوری کرنے کیلئے اپر جہلم نہرمیں چھلانگ لگا دی، باقی چار ساتھی موقع سے فرارہو گئے، نہرکنارے طالب علم کے جوتے، بیگ اور کپڑے موجود تھے،گجرات میں اپرجہلم نہر کوعبور کرنے کی شرط پر لاپتہ ہونے والے فرسٹ ایئر کے طالب علم کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے،گجرات کی نہر اپرجہلم میں ڈوبنے والا گیارہویں جماعت کا طالبعلم آصف اب تک لاپتہ ہے جس کی تلاش کیلئے ریسکیو اداروں کی کارروائیوں جاری ہیں،آصف گورنمنٹ کالج جہلم کاطالب علم ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 5 طلبا نے نہرعبور کرنے شرط لگائی تھی، شرط پرایک طالبعلم نے نہرمیں چھلانگ لگادی تھی جبکہ دیگرطلبا فرار ہوگئے تھے۔