فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے صدر عارف علوی کا بھی دل جیت لیا

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے صدر عارف علوی کا بھی دل جیت لیا
فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے صدر عارف علوی کا بھی دل جیت لیا

  

کراچی(سی پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کی فلمجوانی پھر نہیں آنی2 کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ فلم بہت پسند آئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی2 جہاں پاکستانی شائقین کی امیدوں پر پوری اتری ہے وہیں اس فلم نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا دل بھی جیت لیا ہے۔صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نیکل فلم جوانی پھر نہیں آنی2 دیکھی، فلم بہترین ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستانی سینما بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور بہت اچھی تفریح فراہم کررہا ہے۔واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی2 پاکستان کی پہلی فلم ہے جو ریلیز سے اب تک 60 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح