وزیراعظم عمران خان نے ”واش رومز“ کی صفائی کا نوٹس لے لیا ہے؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

وزیراعظم عمران خان نے ”واش رومز“ کی صفائی کا نوٹس لے لیا ہے؟ ایسا انکشاف کہ ...
وزیراعظم عمران خان نے ”واش رومز“ کی صفائی کا نوٹس لے لیا ہے؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان اوگرا نے کہاکہ وزیراعظم نے واش رومز،ٹائلٹس کے صفائی کے ناقص انتظامات پرشکایات پرنوٹس لیا،کابینہ ڈویژن کے خط کے ذریعے اوگراکومسئلے سے آگاہ کیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیراعظم آفس کے پٹرول پمپوں پرواش رومزکی ناقص صفائی پر نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کوواش روزمز کی ناقص صفائی کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر اوگرانے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوپمپوں پرصفائی کی صورتحال بہتربنانےکی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں واش رومز کی صفائی سمیت ریٹیل آو¿ٹ لٹس پربنیادی سہولتیں یقینی بنائیں،تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں شکایات کیلئے یواے این نمبرپٹرول پمپوں پرآویزاں کریں،صارفین کوشکایات کیلئے واٹس ایپ سوشل میڈیااپلی کیشن شروع کی جائے،ہدایات پرعمل نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد