تیمور کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ وزیراعظم سے بھی زیادہ، اور کیا مراعات مل رہی ہیں؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

تیمور کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ وزیراعظم سے بھی زیادہ، اور کیا مراعات ...
تیمور کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ وزیراعظم سے بھی زیادہ، اور کیا مراعات مل رہی ہیں؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی خبریں تو کبھی کبھی بھارتی میڈیا کی زینت بنتی ہیں، تاہم ان کے بیٹے تیمور علی خان کی ہر روز ایک سے زائد خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں، تاہم اب ان کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے،خبر یہ ہے کہ تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  تیمور علی خان کی دیکھ بھال اور انہیں بہلانے اور خوش رکھنے کا کام سر انجام دینے والی آیا، بھارتی وزیر اعظم سے بھی زائد تنخواہ لیتی ہیں،اگرچہ تیمور علی خان کی آیا کہ بنیادی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے 10 ہزار روپے کم ہے، تاہم اوور ٹائم الاؤنس کے بعد ان کی تنخواہ پرائم منسٹر سے بھی بڑھ جاتی ہے، تیمور علی خان کی آیا کی اگرچہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہیں، تاہم انہیں کرینہ کپور کے بیٹے کے ساتھ طے شدہ وقت سے بڑھ کر وقت گزارنے پر اضافی پیسے بھی دیے جاتے ہیں،تیمور علی خان کی آیا کو اضافی وقت دیے جانے کے اضافی پیسے ملتے ہیں اور اگر ان کے اوور ٹائم الاؤنس کو بھی ملایا جائے تو ان کی تںخواہ بھارتی ایک لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے،علاوہ ازیں تیمور علی خان کی آیا کو ایک کار بھی دی گئی ہے اور اس کے فیول سمیت دیگر تمام اخراجات پٹودی خاندان برداشت کرتا ہے،رپورٹ میں بھارتی حکومت اور ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تیمور علی خان کی آیا کی بنیادی تنخواہ بھارتی وزیر اعظم سے 10 ہزار روپے کم ہے،تاہم اوور ٹائم الاؤنس شامل کرنے کے بعد ان کی تنخواہ بھارتی وزیر اعظم سے بڑھ جاتی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ بھارتی صدر کی تنخواہ 5 لاکھ جب کہ نائب صدر کی تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوتی ہے، تاہم وزیراعظم کی تنخواہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ہوتی ہے۔

مزید : تفریح