مسلمانوں کے تمام مسالک بھارت میں آباد ہیں: راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے تمام مسالک بھارت میں آباد ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں راج ناتھ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کسی مخصوص ذات یا مذہب کی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ بھارت میں مقیم ہر بھارتی کی جماعت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت واسو دیوا کتم باکم کے اس پیغام پر یقین رکھتی ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے تمام 73مسالک بھارت میں پائے جاتے ہیں، یہاں تک کے کسی ایک اسلامی ریاست میں بھی اتنے مسالک اکھٹے نہیں رہتے۔