انڈسٹری میں پا ؤں جمانے کے لئے سخت محنت کی: کترینہ کیف

انڈسٹری میں پا ؤں جمانے کے لئے سخت محنت کی: کترینہ کیف
انڈسٹری میں پا ؤں جمانے کے لئے سخت محنت کی: کترینہ کیف

  

ممبئی(یو این پی)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے انڈسٹری میں پا ؤں جمانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کا کہناتھا کہ وہ اپنے فلمی کریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھا، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر ایک بات پر کتاب لکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہ سخت دبا کا شکار بھی رہیں۔انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔کترینہ نے کہاکہ انڈسٹری میں پا ؤں جمانے کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام لیا، ابتدا سے ہی ان کا مقصد بالی وڈ میں خود کو منوانا تھا۔

مزید : تفریح