انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے بعد سونامی نے بھی تباہی مچا دی

انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے بعد سونامی نے بھی تباہی مچا دی
 انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے بعد سونامی نے بھی تباہی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالو(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں شدید زلزلے سے کئی عمارتیں گر گئیں جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی دو میٹر اونچی لہریں ایک ساحلی قصبے سے ٹکرا گئی ہیں۔

انڈونیشیا کے جزیرے سلواسی میں آج 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔

نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہروں نے ڈونگالا نامی ساحلی شہر سے بھی ٹکرائی ہیں، کئی گھر پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ بہت سے خاندان لاپتہ ہیں, اندھیرے کی وجہ سے متاثرین کی تلاش اور ریسکیو کے کام میں مشکلات آ رہی ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر دکھائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونامی کی بڑی بڑی لہریں ساحل کی طرف بڑھ رہی ہیں جبکہ لوگ خوف کے مارے چلا رہے ہیں اور بھاگ رہے ہیں۔

۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔