وزیراعظم کا ایک اور خواب پورا ہونے کے قریب، اسلام آباد میں صحت کے حوالے سے ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

وزیراعظم کا ایک اور خواب پورا ہونے کے قریب، اسلام آباد میں صحت کے حوالے سے ...
وزیراعظم کا ایک اور خواب پورا ہونے کے قریب، اسلام آباد میں صحت کے حوالے سے ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا خواب پورا ہونے لگا ہے اور شہر میں موجود تمام صحت کے بکھرے اداروں کو وزارت قومی صحت کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی سب سے پہلی توجہ وفاقی دارالحکومت میں صحت کے اداروں کو یکجا کرنا تھا اور وزیراعظم کا خواب تھا کہ اسلام آباد کو ایک ایسا ماڈل ہیلتھ سٹی بنائیں کہ باقی صوبے اسے مثالی سمجھ کر اس کی تقلید کریں۔ وفاقی دارالحکومت میں موجود تمام صحت کے اداروں کے انتظامی اختیارات مختلف وزارتوں کے پاس تھے تاہم اب وزیراعظم کے خواب کی تکمیل کیلئے کابینہ کے فیصلے کے ذریعے تمام ادارے وزارت قومی صحت کے ماتحت کر دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سب سے پہلے پولی کلینک، پمز سمیت چار وفاقی ہسپتال وزارت قومی صحت کے ماتحت کیا گیا تھا اور اورساتھ ہی 32 ڈسپنسریز اور دو دیگر ہیلتھ سینٹرز کو بھی وزارت قومی صحت کے ماتحت کر دئیے گئے تھے تاہم آج جاری ہونے والے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے اربن اور رورل ایریاز میں واقع تمام صحت کے مراکز کو ضلعی انتظامیہ سے لے کر وزارت قومی صحت کو دیدیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 13 رورل ہیلتھ سینٹرز بھی ضلعی انتظامیہ سے واپس لے کر وزارت قومی صحت کے ماتحت کر دئیے گئے ہیں اور اسلام آباد کی بڑی ڈسپنسری بھی وزارت قومی صحت کے ماتحت کر دی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد