دنیا کا سب سے خطرناک آدمی افغانستان پہنچ گیا، پاکستانیوں کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

دنیا کا سب سے خطرناک آدمی افغانستان پہنچ گیا، پاکستانیوں کے لئے انتہائی ...
دنیا کا سب سے خطرناک آدمی افغانستان پہنچ گیا، پاکستانیوں کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق اور شام سے تو شدت پسند تنظیم داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہو گیا اور اب اس کے بچے کھچے دہشت گرد بھی راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، مگر بدقسمتی دیکھئے کہ اس خطرناک تنظیم کا بے حد خطرناک سربراہ اب ہمارے ہمسائے میں آن بیٹھا ہے۔

ویب سائٹ مڈل ایسٹ مانیٹر کی ایک رپورٹ میں اخبار ”اشراق الاوسط“ کے حوالے سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ داعش کا لیڈر ابو بکر البغدادی ایران کے راستے افغانستان پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق البغدادی ایرانی شہر زاہدان سے جنوب مغربی سرحد کو عبور کر کے افغانستان میں داخل ہوااور اب وہ افغان دارالحکومت کابل کے مشرق میں سرحدی صوبے ننگر ہار پہنچ گیا ہے۔ یہ افغان صوبہ پاکستانی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔

اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زاہدان شہر میں داعش کے جنگجوﺅں کی میزبانی کیلئے ایک مقام موجود ہے جسے پاسداران انقلاب کا تعاون بھی حاصل ہے۔ گزشتہ ہفتے شام میں امریکی و شامی ڈیموکریٹک فورسز نے آپریشن راﺅنڈ اپ کا آغاز کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ البغدادی نے اس آپریشن سے بچنے کیلئے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔ جنوب مشرقی شام کو دہشتگردوں سے خالی کرنے کیلئے جاری آپریشن کا یہ تیسرا مرحلہ ہے ، جس کے دوران شام میں داعش میں بچے کجے جنگجوﺅں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی