انڈونیشیا میں 5.0 کی شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

انڈونیشیا میں 5.0 کی شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس
انڈونیشیا میں 5.0 کی شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

  

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں 5.0 درجہ شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ آچے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے ہلاکتوں یا کسی مالی نقصانات کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کوئی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

مزید : بین الاقوامی