کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں کرن جوہر کی دوست نہیں ہوں: کنگنا رناوت

کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں کرن جوہر کی دوست نہیں ہوں: ...
کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں کرن جوہر کی دوست نہیں ہوں: کنگنا رناوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یو این پی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہاہے کہ کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں کرن جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں جب کہ انڈسٹری میں اپنا حق حاصل کرنے کے لیے لڑنا پڑا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہناتھا کہ سچ بات کروں تو میں نے کبھی نہیں سوچھا کہ میں معاشرے کو ٹھیک کروں گی، میں اپنے حق اور کیریئر کے لئے جنگ لڑ رہی ہوں اور میں اپنے کام کے پیسے بھی لیتی ہوں یہی وجہ ہے کہ آج میرے پاس جو گھر اور جائیداد سمیت جو کچھ بھی ہے وہ لڑ کر حاصل کیا ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ آج میرے پاس سب کچھ ہے کیوں کہ میں نے حق کے خلاف جنگ لڑی تھی ناکہ کسی اور کے لئے جب کہ بہت سے پروڈکشن ہاوسسز اداکاراوں کا استحصال بھی کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی تنخواہیں بھی نہیں لیتی جب کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ہر روز جنگ لڑ رہی ہوں دراصل میری زندگی بدقسمت ہی رہی ہے کیا پتہ میرا کوئی مستقبل بھی نہ ہو کیوں کہ میں جوہر اور روشن وغیرہ کی دوست نہیں ہوں۔

مزید :

تفریح -