نواب شاہ: گبچانی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا

نواب شاہ: گبچانی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا
نواب شاہ: گبچانی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا

  

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے ضلع نواب شاہ کے علاقے گبچانی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق نواب شاہ کے علاقے گبچانی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہو گیا،پولیس کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل سوار2 افراد کے پاس موجودبیگ میں ہوا،دھماکے سے موٹرسائیکل سوار زوہیب جمالی زخمی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، زخمی شخص کو پولیس نے تحویل میں لے لیا،تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی