پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
 پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد سہیل خواجہ ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ محمد ابراہیم جنید سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ رافعہ احمد ملہی سیکرٹری  پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کر کے سیکرٹری بورڈ آ ف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا ہے اور تقرری کے منتظر ملک سردار جتیال کو کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور