حیدر آباد:گھر سے چیز لینے جانے والی 5 سالہ بچی کی لاش شاپنگ بیگ سے برآمد

حیدر آبار(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر حیدرآباد میں گھر سے چیز لینے جانے کے دوران لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی عربش کی لاش شاپنگ بیگ سے بر آمد ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پانچ سالہ بچی عربس کو قتل کرنے کے بعد لاش کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا گیا ہے۔واقعے کے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں ایک خاتون بیگ لیکر آتی ہے اور کچھ دیربعد بیگ خالی کرکےواپس چلی جاتی ہے،بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ عربس گذشتہ روز چیز لینے گئی تھی اور واپس نہیں آئی ۔ عربش کی لاش ملنے کے بعد اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں ۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، دوسری جانب بھٹائی اسپتال کی میڈیکولیگل افسر کوثر وقار کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔