”شہباز شریف کو یہ چیز نہیں دینی۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو انتہائی شرمناک حکم دیدیا

”شہباز شریف کو یہ چیز نہیں دینی۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی ...
”شہباز شریف کو یہ چیز نہیں دینی۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو انتہائی شرمناک حکم دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ التواءمیں رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وفاقی وزراءکیخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ وزراءکی غیر حاضری کے باعث اپوزیشن کی تنقید کا سامنا ہے اور یہ تاثر بھی جا رہا ہے کہ حکومت ایوان چلانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ سپیکر نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے سینئر وزراءکو متحرک کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بنانے کی تجویز بھی دی تاہم وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی واپسی تک معاملہ التواءمیں رکھنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد