سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد 30 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد 30 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد 30 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفداتوار 30ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گااور 6 روزہ دورے میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت کئی معاہدوں کے ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

نجی ٹی وی چینل’’جیونیوز‘‘ کے مطابق سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد 30 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا،سعودی وفد اپنے دورہ پاکستان کے مطابق سرمایہ کاری کے 5 معاہدوں پر دستخط کرسکتا ہے جن میں گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام ،بلوچستان میں ریکوڈک منصوبہ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ،سعودی وفد کی جانب سے پاکستان کو فاسفیٹ کھاد سپلائی ،پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور پاکستان میں 2 پاور پلانٹس کی نجکاری کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوسکتے ہیں۔