ہالینڈ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،7 مشتبہ افرادگرفتار

ہالینڈ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،7 مشتبہ افرادگرفتار
ہالینڈ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،7 مشتبہ افرادگرفتار

  

ایمسٹر ڈیم (این این آئی)ڈچ پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روٹر ڈیم کے پبلک پراسیکوٹر نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد کو تعلق ایک مقامی دہشت گرد گروہ سے ہے۔ تحقیقات کاروں نے بتایا کہ یہ افراد مشین گنوں، خودکش جیکٹوں اور کار بم حملے سے اپنی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ حکام نے البتہ اس حوالے سے زیادہ تفصیلات عام نہیں کی ہیں کہ ان حملہ آوروں کا ہدف کون سے مقامات تھے؟ تاہم ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : بین الاقوامی