سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد ...
سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولپور میں کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے شہر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں جنید، عبید اللہ اور عرفان نامی افراد شامل ہیں، ان کے قبضے سے بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے،تفتیش کے دوران گرفتار دہشتگردوں نے بتایا کہ وہ جنوبی پنجاب میں حساس اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے بہاولپور کو لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے، شہر میں موجود دہشتگرد تنظیم متعدد کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ 

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ جلد از جلد  معاملے کی طے تک پہنچا جا سکے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /بہاول پور