ایک ہزاریہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی،جوتوں سمیت قبلہ اول میں گھس گئے

ایک ہزاریہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی،جوتوں سمیت قبلہ اول میں ...
ایک ہزاریہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی،جوتوں سمیت قبلہ اول میں گھس گئے

  

مقبوضہ بیت المقدس (سی پی پی)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں جوتوں سمیت گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز924 یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ دن کے دوسرے حصے میں مزید درجنوں یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہوئے، اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اطلاعات کے مطابق مسجد اقصی کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اول میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صہیونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید : بین الاقوامی