والد اور بھائی نے ہمیشہ ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی: انوشکا شرما

والد اور بھائی نے ہمیشہ ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی: انوشکا شرما
والد اور بھائی نے ہمیشہ ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی: انوشکا شرما

  

ممبئی(سی پی پی)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ والد اور بھائی نے ہمیشہ ہر قدم پر میری بہت حوصلہ افزائی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ میری فلم سوئی دھاگہ کی خوبصورتی یہ ہے کہ مامتا کا کردار ایک ایسے پس منظر سے تعلق رکھتا ہے جہاں تعلیم کا تصور نہیں ہوتا اور نہ ہی مواقع فراہم کئے جاتے ہیں اس سب کے باوجود وہ ذہین اور روشن خیالات رکھتی ہے اور فیملی کو مشکلات سے نکالنے کے لئے مدد کرتی ہے جس میں اس کا شوہر ساتھ دیتا اور اس کا حوصلہ بڑھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کسی کو بھی اور خاص طور پر عورت کو گھر میں مرد حضرات کے تعاون اور حوصلے کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور میرے معاملے میں میرے والد اور بھائی نے ہر قدم پر بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی جس پر ان کی شکرگزار ہوں۔

مزید : تفریح