عمران خان کی تقریر کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کتنے نوجوان شہید کردیے؟ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

عمران خان کی تقریر کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، مقبوضہ جموں و کشمیر ...
عمران خان کی تقریر کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کتنے نوجوان شہید کردیے؟ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

  



سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی اور عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے اگلے ہی روز بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی قابض فورسز نے گندربل کے علاقے نارنگ میں محاصرے کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں کے رامبن ضلع میں ایک کارروائی کے دوران 3 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تھی۔ اپنے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے پر کشمیری عوام کرفیو توڑ کر باہر نکل آئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد