سیاحوں کے لئےنئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے، پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے:عثمان بزدار 

سیاحوں کے لئےنئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے، پنجاب کو سیاحت کا مرکز ...
سیاحوں کے لئےنئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے، پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے:عثمان بزدار 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام شالامارباغ میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے،وزیر اعلی عثمان بزدار نے شالامارباغ کے تاریخی ورثے کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور شالا مارباغ کے مختلف حصے دیکھے ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہیرٹیج مقابلے میں بہترین تصویروں پر فوٹو گرافرز میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے ،سیاحوں کے لئے نئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے اورپنجاب سیاحت میں لیڈ لے گا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے شالا مارباغ میں ثقافتی اور ہیری ٹیج کی نمائش دیکھی اور آرٹسٹوں کے کام کی تعریف کی۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وزیراعلی عثمان بزدار کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی۔مشیر وزیر اعلی برائے سیاحت آصف محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر سیاحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں ،پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے علیحدہ اتھارٹی بنے گی،ماضی میں سیاحت کے شعبہ کو نظر انداز کیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیئرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سہیل ظفر، سیکرٹری سیاحت، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -