نواز شریف کے گھر کے باہر "ماسک" والے افراد کا احتجاجی مظاہرہ

نواز شریف کے گھر کے باہر "ماسک" والے افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نواز شریف کے گھر کے باہر

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر پاکستانی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔ 

نجی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد نے احجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، پلے کارڈز پر ”گونوازگو“کے نعرے درج تھے۔

نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے والے افراد نے ماسک لگا رکھے تھے، تھوڑی دیر احتجاج کے بعد یہ لوگ منتشر ہوگئے۔ شریف فیملی کے مطابق پولیس کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کے لیے اجازت نہیں مانگی تھی اور کورونا کے باعث 6 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے احتجاجی مظاہرے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -