پاکستان آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہے: دفتر خارجہ

پاکستان آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہے: دفتر خارجہ
پاکستان آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہے: دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کی شہری آبادی پر شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان آذر بائیجاں کے ساتھ کھڑا اور دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کانگورنوکاراباخ میں کشیدگی اور بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش ہے،ہم آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمینیافوجی کارروائی فوری بندکرے تاکہ کشیدگی میں کمی ہو۔ اس کشیدگی سے خطے کا امن داوپرلگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان فوجی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کا بھاری نقصان کرنے کا دعوی کیا گیاہے۔ اس سے پہلے ترک صدر بھی آذر بائیجان کی حمایت کا اعادہ کر چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -