افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جنگ بندی پر تیار نہیں ہوں گے:زلمے خیل زاد

افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جنگ بندی پر تیار نہیں ہوں گے:زلمے ...
افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جنگ بندی پر تیار نہیں ہوں گے:زلمے خیل زاد

  

 واشنگٹن(این این آئی) امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت تیار نہیں ہوں گے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ تنازعات کا شکار دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، اس لیے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیر معمولی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -