تمباکو کو فصل کا درجہ دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے: اسد قیصر
پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ تمباکوکوفصل کادرجہ دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، کاشتکاروں کے خواہش کے عین مطابق ٹوبیکو بورڈمیں تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ذراعت وطن عزیزکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،پاکستان کاروشن مستقبل اورعوام کی فلاح وبہبودذراعت کی ترقی سے وابستہ ہیں،ترقیافتہ ممالک آئے روزذراعت میں نئے نئے تجربات کررہے ہیں مگرہماری سابقہ حکومتوں نے ذراعت کوتوجہ نہیں دی جس کے باعث ذراعت اورکسان سمیت عام عوام بھی متاثر ہوگئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کنڈہ،ضلع صوابی میں ایک پروقارکسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پروفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک وتحقیق سیدفخرامام،قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی برائے ذرعی مصنوعات کے ممبران،صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی سمیت تمباکوکاشتکاروں کے نمائندگان بھی موجودتھے۔