آصف زرداری پر 3 ریفرنسز میں فردجرم عائد کرنے کی کارروائی میں ساڑھے 11 بجے تک وقفہ 

آصف زرداری پر 3 ریفرنسز میں فردجرم عائد کرنے کی کارروائی میں ساڑھے 11 بجے تک ...
آصف زرداری پر 3 ریفرنسز میں فردجرم عائد کرنے کی کارروائی میں ساڑھے 11 بجے تک وقفہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری و دیگر ملزموں پر پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی میں ساڑھے 11 بجے تک وقفہ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آبادمیں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزموں پرپارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پر سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کارروائی کی سماعت کی۔
فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل کی استدعا پرعدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا،معاون وکیل نے کہاکہ فاروق نائیک اس وقت سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ،آصف زرداری بھی ساڑھے 11 بجے وکیل کے ساتھ عدالت پہنچیں گے ۔
عدالت نے معاون وکیل کی استدعا پر پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس میں فرد جرم عائدکرنے کی کارروائی ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی۔