اپوزیشن جومرضی کرلے حکومت مدت پوری کرےگی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

اپوزیشن جومرضی کرلے حکومت مدت پوری کرےگی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار
اپوزیشن جومرضی کرلے حکومت مدت پوری کرےگی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں،حکومت کو 5 سال کامینڈیٹ ملاہے،اپوزیشن جومرضی کرلے حکومت مدت پوری کرےگی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہاپوزیشن جماعتیں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں،اپوزیشن جماعتوں کی سمت ہے اورنہ کوئی ایجنڈا،اپوزیشن ملکی ترقی کوروکنے کے درپے ہے،محاذآرائی کی سیاست کرنے والے اپنی کرپشن بچاناچاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کو 5 سال کامینڈیٹ ملاہے،اپوزیشن جومرضی کرلے حکومت مدت پوری کرےگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -