اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ ذاتی این آر او کی ڈیمانڈ کے سوا کچھ نہیں ،مراد سعید

اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ ذاتی این آر او کی ڈیمانڈ کے سوا کچھ نہیں ،مراد ...
اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ ذاتی این آر او کی ڈیمانڈ کے سوا کچھ نہیں ،مراد سعید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ ذاتی این آر او کی ڈیمانڈ کے سوا کچھ نہیں ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ فرزند زرداری کی مشاورت سے بلائے اجلاس سے بھی زرداری لیگ کا راہ فرار،کسی بھی اہم ایشو پر ان کو بلایا جائے تو راہ فرار اختیار کرتے ہیں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کامقصد ملکی ایشو پر اتفاق و مسائل کا حل نہیں صرف جائیدادیں بچانا ہے ،کشمیر پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -