سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیسز کاٹرائل اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیسز کاٹرائل اسلام آبادہائیکورٹ میں ...
سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیسز کاٹرائل اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیسز کاٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق آصف زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،آصف زرداری نے میگامنی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسز میں بریت کی استدعاکردی،آصف زرداری نے فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی۔

آصف زرداری نے موقف اختیار کیاہے کہ میگامنی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسز میں بری کیاجائے، جعلی اکاﺅنٹس کیسز نیب کادائرہ اختیار نہیں ،ریفرنس خارج کیا جائے ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت اس سے قبل آصف زرداری کی درخواست مستردکرچکی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -