لیڈی پوسٹ ماسٹر صوفیہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما کو ضمانت مل گئی، رہائی کا حکم

لیڈی پوسٹ ماسٹر صوفیہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما ...
 لیڈی پوسٹ ماسٹر صوفیہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما کو ضمانت مل گئی، رہائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(ویب ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ سٹی ساہیوال نے سینئر لیڈی پوسٹ ماسٹر صوفیہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما نوید اسلم کو 50 ہزار روپے ضمانت نامہ داخل کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس کے مطابق تھانہ سٹی ساہیوال نے 24 ستمبر کو تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم کو سینئر لیڈی پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم کے آفس میں داخل ہو کرہنگامہ آرائی اور انہیں تشدد اور زد وکوب کرنے کے الزام پر گرفتار کرلیا تھا۔

ڈی پی اوکے نوٹس کے بعد مقدمہ درج کرکےنوید اسلم کو حوالات میں بند کردیا گیا تھا، اس رویے کیخلاف جنرل پوسٹ آفس کے ملازمین نے دفتر کی تالہ بندی کرکے ہڑتال بھی کی۔تحریک انصاف کے رہنما کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ سٹی ساہیوال نے گرفتار تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے سیکیرٹری  اطلاعات نوید اسلم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی  اور نوید اسلم کو 50 ہزار روپے کا ضمانت نامہ داخل کرانے پر رہائی کا حکم دیدیا۔