جعلی اکاﺅنٹس کیس ، آصف زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی 

جعلی اکاﺅنٹس کیس ، آصف زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی 
جعلی اکاﺅنٹس کیس ، آصف زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس و میگا منی لانڈرنگ کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے بریت کی استدعا کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنسز کے ٹرائل فوری طور پر روکنے کی بھی درخواست دی ہے جب کہ دونوں ریفرنسز میں بریت کی استدعا کی گئی ہے۔آصف زرداری نے اپنی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ جعلی اکاو¿نٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں لہٰذا ریفرنس خارج کیا جائے جب کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت آصف زرداری کی پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔

مزید :

قومی -