نوازشریف خاندان جھوٹا ہے،کرپشن پر پکڑے جائیں تو جیل میں بیمار پڑجاتے ہیں ، لیگی رہنما نشاط ڈاہا 

نوازشریف خاندان جھوٹا ہے،کرپشن پر پکڑے جائیں تو جیل میں بیمار پڑجاتے ہیں ، ...
نوازشریف خاندان جھوٹا ہے،کرپشن پر پکڑے جائیں تو جیل میں بیمار پڑجاتے ہیں ، لیگی رہنما نشاط ڈاہا 

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط ڈاہا نے کہاہے کہ نوازشریف نے ایک دن بھی علاج نہیں کرایا، نواز شریف خاندان جھوٹا ہے،کرپشن پر پکڑے جائیں تو جیل میں بیمار پڑجاتے ہیں ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط ڈاہا نے کہاہے کہ نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اسی لئے فوج کیخلاف ایسی زبان استعمال کی ،نوازشریف نے فوج کیخلاف جو زبان استعمال کی وہ کسی نے آج تک نہیں کی ۔

نشاط ڈاہا نے کہاکہ جب بھی ملک میں لاقانیت ہو تو فوج کو مدد کیلئے طلب کیاجاتا ہے، ان کاکہناتھاکہ جس عمران خان کو جانتا ہوں وہ کرپشن پر وزرا کو نہیں چھوڑتا تو اپوزیشن کیسے بچے گی ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ نوازشریف نے ایک دن بھی علاج نہیں کرایا، نوازشریف خاندان جھوٹا ہے،کرپشن پر پکڑے جائیں تو جیل میں بیمار پڑجاتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -خانیوال -