”صوبوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ قبائلی علاقوں کیلئے پیسے دیں گے لیکن اب وہ ۔۔“عمران خان نے حیران کن انکشاف کر دیا 

”صوبوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ قبائلی علاقوں کیلئے پیسے دیں گے لیکن اب وہ ...
”صوبوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ قبائلی علاقوں کیلئے پیسے دیں گے لیکن اب وہ ۔۔“عمران خان نے حیران کن انکشاف کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کا کہناتھا کہ صوبوں نے وعدہ کیاتھاقبائلی علاقے کو 3 فیصداین ایف سی ایوارڈدیں گے، اب صوبے این ایف سی ایوارڈمیں حصہ دینے کوتیارنہیں ہیں ، کے پی کے نے اپنا حصہ دے دیاہے جبکہ باقی صوبے کہہ رہے ہیں ان کے پاس پہلے ہی پیسے نہیں ہیں ، کوروناکی وجہ سے پیسہ کم اکٹھاہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ ،قبائلی علاقے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، اندرون سندھ سے منتخب ہونے والے کراچی کیلئے کچھ نہیں کرتے، (ن)لیگ کاگڑھ سینٹرل پنجاب تھا۔ ان کا کہناتھا کہ جوعلاقے پیچھے رہ گئے ہیں ہم نے ان پرتوجہ دینی ہے، کوشش ہے زیادہ فنڈزقبائلی علاقے پرخرچ کریں،صوبوں نے وعدہ کیاتھاقبائلی علاقے کو 3 فیصداین ایف سی ایوارڈدیں گے، اب صوبے این ایف سی ایوارڈمیں حصہ دینے کوتیارنہیں ہیں ، کے پی کے نے اپنا حصہ دے دیاہے جبکہ باقی صوبے کہہ رہے ہیں ان کے پاس پہلے ہی پیسے نہیں ہیں ، کوروناکی وجہ سے پیسہ کم اکٹھاہوا۔
عمران خان کا کہناتھا کہ کوشش ہے بلوچستان اورقبائلی علاقوں کوفنڈز ملنے چاہئیں،فنانس منسٹری کوکہاہے قبائلی علاقوں کوفنڈزدیں، دشمن نہیں چاہتے قبائلی علاقوں کاانضمام ہو، دشمن کی کوشش ہے قبائلی علاقوں کے انضمام میں رکاوٹیں ڈالی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ انسداداسمگلنگ کیلئے پاک افغان سرحدپرباڑلگ گئی،بارڈرمارکیٹ کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے، افغانستان میں امن مذاکرات شروع ہوگئے، ایسے ملک موجودہیں جونہیں چاہتے افغانستان میں امن ہو، جب سے پاکستان بناہے قبائلی علاقے میں خوشحالی نہیں آئی، تجارت کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں ترقی ہوگی، سب سے زیادہ غربت قبائلی علاقوں میں ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -