تین سالہ بچے کے قتل میں اہم ترین پیش رفت ، کس نے قتل کیا ؟ پولیس نے آخر کار ملزم کو پکڑ لیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ میں تین سالہ بچے کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ملازمہ نے اعتراف جرم کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملازمہ نے بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ واقعہ کے روز میری بھانجی بھی ہمراہ تھی اور بچے کو مارنے کا ارادہ بالکل بھی نہیں تھا لیکن غصے میں بچے کا گلادب گیا ۔ملازمہ کا کہناتھا کہ لوگوں کے پیچھا کرنے پر زیورات پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔