سی سی پی او نے اپنے سکریٹر ی 16 گریڈ کے عہدیدار عبدالستار کو گرفتار کر وا دیا لیکن کیوں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

سی سی پی او نے اپنے سکریٹر ی 16 گریڈ کے عہدیدار عبدالستار کو گرفتار کر وا دیا ...
سی سی پی او نے اپنے سکریٹر ی 16 گریڈ کے عہدیدار عبدالستار کو گرفتار کر وا دیا لیکن کیوں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈان اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے سی سی پی او عمر شیخ نے مبینہ طور پر اپنے ایک سیکریٹری 15 سکیل کے عہدیدار عبدالستار کو کام میںمعمولی خامی پر ناخوش ہونے کے باعث گرفتار کروا دیا ۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ عمر شیخ نے سول لائن کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ وہ عبدالستار کو پولیس اسٹیشن میں لے کر آئیں اور ان سے سی سی پی او کی مبینہ'نافرمانی' کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیجیں۔عہدیدار نے بتایا کہ جیسے ہی سی سی پی او دفتر سے گئے ان کے اس عمل سے خوف و ہراس پھیل گیا اور ماتحت اسٹاف میں سخت ناراضی بھی دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ملازمین نے خبردار کیا کہ ان کے ساتھی عبدالستار کی رہائی اور سی سی پی او کی جانب سے معافی تک وہ دفتر میں واپس نہیں آئیں گے۔واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر شیخ نے اپنے ذاتی سیکریٹری سمیت مخصوص عہدیداروں کا اجلاس اتوار کو رات 2 بجے بلایا تھا اور یہ 2 گھنٹے بعد ختم ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ملازمین آرام کے لیے اپنے گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد سی سی پی او نے دوبارہ انہیں صبح میں بلا لیا اور انہیں دیے گئے کام کے بارے میں رپورٹ مانگی۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان کے ذاتی سیکریٹری نے رات کو نیند آنے کی وجہ سے کام مکمل ہونے میں کچھ تاخیر کا کہا، اس جواب نے سی سی پی او کو مشتعل کردیا اور انہوں نے غصے میں آنے کے بعد ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔تاہم اپنے دفتر کے ماتحت سٹاف کے متوقع غصے سے متعلق انہیں آگاہ کرنے پر انہوں نے ایس ایچ او کو اپنے ذاتی سیکریٹری کو رہا کرنے کی ہدایت کردی۔خیال رہے کہ عمر شیخ سی سی پی او لاہور کا چارج سنبھالنے کے بعد سے شہہ سرخیوں میں ہیں۔اس تمام صورتحال پر سی سی پی او نے کوئی جواب دینے سے انکار کردیا۔

مزید :

قومی -