پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان کر دیا ، ماہانہ کتنے پیسے ملا کریں گے ؟ خوشخبری آ گئی 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان کر دیا ، ماہانہ کتنے پیسے ملا کریں گے ؟ خوشخبری آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بور ڈ نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 192 کھلاڑیوں میں سے 10 کرکٹرز کو ”اے پلس“ کیٹگری میں شامل کیا گیاہے ، اے پلس کیٹگری کے تمام کھلاڑیوں کا انتخاب مصباح الحق نے کیاہے ۔

ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں 38 کھلاڑی شامل ہیں، بی کیٹگری میں 47، سی کیٹگری میں 71اور ڈی کیٹگری میں 26 کھلاڑی شامل ہیں، اے پلس کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ اے کیٹگری والوں کو 85 ہزار روپے ماہانہ ،بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 75 ہزاراور سی کیٹگری والوں کو 65 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔

مزید :

کھیل -