شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیاگیا، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیاگیا، مریم اورنگزیب
شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیاگیا، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب نے شہبازشریف کو بےنامی درخواست پر گرفتار کیا،شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیاگیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی شہبازشریف پر نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا،ہم عدالت کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں گرفتاری سے ڈر یا خوف نہیں ،ہم گھبرانے والے نہیں کیونکہ ہمارا قائد نوازشریف ہیں،انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر نے کچھ روز قبل شہبازشریف کی گرفتار کاعندیہ دے دیاتھا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ جو کرپٹ ہیں، نااہل ہیں ان سے فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں لیتا،عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، ن لیگ نے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ایک ایک پیسہ پاکستان پر لگایا،شہبازشریف اور نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت دی، ان روشنیوں، منصوبوں کو گرفتار کرنے کی کوشش ہے جو ن لیگ نے لگائے ۔