جے ڈاٹ کیساتھ ترک ڈرامہ سیریل کے دو اداکاروں نے برانڈ ایمبسڈر کا معاہدہ کرلیا
کراچی (پ ر )معروف برانڈ جے ڈاٹ نے بھی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے دو ادارکاروں کے ساتھ برانڈ ایمبسڈر کا معاہدہ کرلیا۔
جے ڈاٹ نے اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ معروف ڈرامہ سیریل ارطغرل کے دو اداکار ترگت اور بمسی ان کے برانڈ ایمبسڈر بن گئے ہیں ۔دنیا بھر میں ارطغرل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مداحوں کی تعداد کے ساتھ جے ڈاٹ کے پلیٹ فارم میں یہ ایک شاندار اضافہ ہے جو اس کی دنیا بھر میں موجودگی کو مزید تقویت دے گا، جے ڈاٹ نے امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات ، قطر اور کئی دیگر ممالک میں مزید اپنے 30 آئوٹ لٹس کھول کر عالمی سطح پر کاروبار کو وسعت دی ہے ۔
جے ڈاٹ کی طرف سے دونوں اداکاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ترکی اور پاکستان مل کر اسے مزید تقویت بخشیں گے ۔
جے ڈاٹ کے پرفیوم اور کاسمیٹکس رینج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔