شہباز شریف کی گرفتاری پر میاں نواز شریف بھی ’حرکت‘ میں آ گئے، لندن سے بڑی خبر آ گئی

شہباز شریف کی گرفتاری پر میاں نواز شریف بھی ’حرکت‘ میں آ گئے، لندن سے بڑی ...
شہباز شریف کی گرفتاری پر میاں نواز شریف بھی ’حرکت‘ میں آ گئے، لندن سے بڑی خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف بھی حرکت میں آ گئے ہیں اور اہم آن لائن اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا جس کے بعد نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کر کے عدالت سے اپنے ساتھ لے گئی۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو نعرے بازی کرتے رہے جبکہ صحافیوں کی جانب سے گفتگو کی کوشش میں شہباز شریف نے جواب دیا کہ میں اپنا موقف عدالت میں بیان کر چکا ہوں۔ 
صحافی اظہر جاوید نے میاں شہباز شریف کو گرفتار کئے جانے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ”مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں سے رابطے کئے ہیں اور اہم آن لائن اجلاس آج طلب کر لیا ہے، مریم نواز شریف کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، احتجاجی تحریک کی قیادت مریم نواز شریف کو سونپی جائے گی۔“ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -