اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا،حکومت نے جو کرنا ہے کرلے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا،بلاول بھٹو کی شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ،اپوزیشن کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا،حکومت نے جو کرنا ہے کرلے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اپوزیشن سے وابستہ سیاستدانوں کو نوٹس بھیجنا گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہبازریف کو رہا کرے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنا بند کریں، مفرور ڈکٹیٹر جس پر سنگین الزامات ہیں اسے نوٹس بھیجاجاتا نہ گرفتار کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ معاونین خصوصی پر سنگین الزامات ہیں مگر انہیں نیب طلب نہیں کرتا۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا،حکومت نے جو کرنا ہے کرلے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔