وزیر اعظم نے مہمند میں ناحقی ٹنل اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا
مہمند (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ضلع مہمند میں ناحقی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے مہمند میں ناحقی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں نے وعدہ کیاتھاقبائلی علاقے کو 3 فیصداین ایف سی ایوارڈدیں گے، اب صوبے این ایف سی ایوارڈمیں حصہ دینے کوتیارنہیں ہیں ، کے پی کے نے اپنا حصہ دے دیاہے جبکہ باقی صوبے کہہ رہے ہیں ان کے پاس پہلے ہی پیسے نہیں ہیں ، کوروناکی وجہ سے پیسہ کم اکٹھا ہوا۔
عمران خان کا کہناتھا بلوچستان اورقبائلی علاقوں کوفنڈز ملنے چاہئیں،فنانس منسٹری کوکہاہے قبائلی علاقوں کوفنڈزدیں، دشمن نہیں چاہتے قبائلی علاقوں کاانضمام ہو، دشمن کی کوشش ہے قبائلی علاقوں کے انضمام میں رکاوٹیں ڈالی جائیں۔
خیال رہے کہ اس پراجیکٹ کا افتتاح 2017 میں کیا گیا تھا، وفاقی حکومت کے تعاون سے سرنگ کے ساتھ 14 کلومیٹر طویل سڑک بھی تعمیر کی گئی ہے۔ اس پر پاک فوج کے تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او نے کام کیا ہے۔