طلال چوہدری پر تشدد کا معاملہ ،مریم نواز کا حیران کن بیان سامنے آگیا 

طلال چوہدری پر تشدد کا معاملہ ،مریم نواز کا حیران کن بیان سامنے آگیا 
طلال چوہدری پر تشدد کا معاملہ ،مریم نواز کا حیران کن بیان سامنے آگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے سے لا علمی ظاہر کردی ۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے طلال چوہدری پر تشدد کے حوالے سے سوال کیاتو مریم نواز نے کہا کہ طلال چوہدری کا معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے ،نہ میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا اور نہ ہی انہوں نے مجھے اس بارے میں کچھ بتا یا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب ایک فریق ذاتی زندگی کو پبلک نہیں کرنا چاہتا تو پھر ذاتی چیزوں کو میڈ یا پر نہیں اچھا لا جانا چاہیے ،مجھے ابھی تک نہیں پتہ کہ طلال چوہدری کا معاملہ کیا ہے ۔
واضح رہے 23اور 24ستمبر کی درمیانی شب کو تین بجے کے قریب خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر کے سامنے طلال چوہدری کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا ۔ 

مزید :

قومی -