دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، پاک فوج کا افسر شہید

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، پاک فوج کا افسر شہید
دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، پاک فوج کا افسر شہید

  

وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے ایک افسر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شاکائی میں دہشتگرد موجود ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے رات کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھنے کیلئے پٹرولنگ کی جارہی تھی ۔ اسی سلسلے میں کی جانے والی پٹرولنگ کے دوران گزشتہ روز دہشتگردوں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں پاک فوج کے کیٹپن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن عبداللہ ظفر شہید کی عمر 25 سال تھی اور وہ کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تعلق رکھتے تھے۔ افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -