شہباز شریف کی گرفتار ی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

شہباز شریف کی گرفتار ی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
شہباز شریف کی گرفتار ی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ،دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 960 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ ہزار پوائنٹس سے زائد گر گئی مگر اختتام پر کچھ ریکوری بھی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ 960 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 150 ارب روپے ڈوب گئے۔

ماہر معیشت فرخ سلیم نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری ،پاکستان سٹاک ایکسچینج ہزار پوائنٹس گر گئی ۔

مزید :

قومی -بزنس -