شہباز شریف کی گرفتاری، میڈیا پر کیا بحث ہونی چاہیے؟ فواد چوہدری نے مشورہ دے دیا

شہباز شریف کی گرفتاری، میڈیا پر کیا بحث ہونی چاہیے؟ فواد چوہدری نے مشورہ دے ...
شہباز شریف کی گرفتاری، میڈیا پر کیا بحث ہونی چاہیے؟ فواد چوہدری نے مشورہ دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا میں گفتگو یہ ہونی چاہئے کہ شہباز شریف پر مقدمہ کیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کہ میڈیا میں گفتگو یہ ہونی چاہئے کہ شہباز شریف پر مقدمہ کیا ہے۔ شہادتیں کیا ہیں اور کیا ان شہادتوں کی موجودگی میں گرفتاری جائز ہے یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا صرف یہ بیانیہ کہ نیب بھی برا ہے، فوج بھی بری ہے، عدلیہ کا بھی کوئی حال نہیں اور عمران خان بہت ظالم ہے کافی نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں پیر کے روز ضمانت مسترد ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے۔

مزید :

قومی -