شہباز شریف کی گرفتاری ،نواز شریف نے واضح اعلان کردیا
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکا یا نہیں جا سکتا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے APC کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، APC میں کئے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔نواز شریف نے مزید کہا کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میںلاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔
آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے APC کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، APC میں کئیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) September 28, 2020