”گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیں گے“

”گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیں گے“
”گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیں گے“

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیں گے۔ نجی چینل بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرامور کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ گلگت کو صوبے کی حیثیت دی جائے اس حوالے سے ہم نے میٹنگ بھی کی ہے لیکن اپوزیشن دعوت کے باجود ریفارم کے لیے نہیں آئی۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،اپوزیشن کا گلگت میں الیکشن کے انعقاد اور صوبہ بنانے کے لیے اپوزیشن کا رویہ غیر مناسب ہے۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے ہماری چوری چھوڑدو تو ہم بیٹھنے کے لیے تیار ہیں لیکن وزیراعظم ان کی چوری چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب کو صوبہ کا درجہ دے کر پسماندہ علاقوں پر کام کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاسی پیک کا بیس کیمپ گلگت بلتستان ہے اور اس کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت اور سیاحت کے شعبوں پر کام کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -