"یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مادرِ ملّت کے سپاہی نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے" کیپٹن صفدر بھی میدان میں آگئے

"یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مادرِ ملّت کے سپاہی نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے" ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد "کمپنی" کا بٹھا بیٹھ گیا ہے۔

نجی ٹی وی سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ پچھلے سال جب انہیں گرفتار کیا گیا تھا تو اسی وقت ساری انکوائریاں اکٹھی کرلیتے۔ یہ صرف نواز شریف کے بیانیے کا ری ایکشن ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ رات کو کچھ چھچھورے گئے اور نواز شریف کے گھر کے باہر نعرے بازی کی، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مادرملت کے گھر کے باہر بھی نعرے بازی کی تھی، نواز شریف تو مادر ملت کا سپاہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں ہمارے راستے نہیں روک سکتیں۔ ووٹ کو عزت دو پہلے غاروں میں آواز تھی اب میناروں پر آگئی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے سہیل وڑائچ کی کتاب " یہ کمپنی نہیں چلے گی" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب کمپنی کا بٹھا بیٹھ گیا ہے۔