ہزاروں فٹ بلند آسمان میں لڑاکا طیاروں کی تصاویر کیسے کھینچی جاتی ہیں؟ آنکھوں کو حیران کردینے والی ویڈیو سامنے آگئی

ہزاروں فٹ بلند آسمان میں لڑاکا طیاروں کی تصاویر کیسے کھینچی جاتی ہیں؟ آنکھوں ...
ہزاروں فٹ بلند آسمان میں لڑاکا طیاروں کی تصاویر کیسے کھینچی جاتی ہیں؟ آنکھوں کو حیران کردینے والی ویڈیو سامنے آگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اخبارات ، ٹیلی ویژنز اور انٹرنیٹ پر ہم آئے روز فضاﺅں میں اڑتے طیاروں کی تصاویر دیکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر بہت سوں کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑتے ان طیاروں کی تصاویر کیسے بنائی جاتی ہیں؟ اب بالآخر یہ گتھی سلجھ گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں فضاءمیں پرواز کرتے طیاروں کی تصاویر بنانے کا طریقہ کار دکھایا گیا ہے۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹوگرافر ایک بوئنگ سی 17گلوب ماسٹر IIIکے ’پے لوڈ بے‘ (Payload bay)میں بیٹھے ہوتے ہیں اور اس جہاز کے پیچھے چند لڑاکا طیارے ایف 15ٹائیفون اور ٹرنیڈو پرواز کر رہے ہوتے ہیں، جن کی وہ فوٹوگرافر تصاویر بنا رہے ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں فوٹوگرافر ہاتھ کے اشارے سے لڑاکا طیاروں کے پائلٹس کو جگہ تبدیل کرنے اور مختلف پوزیشنز میں آنے کے بارے میں کہتا ہے اور تصاویر بناتا چلا جاتا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -